ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر کے تبادلے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر کے تبادلے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے منظور ناصر اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر کے درمیان اختیارات کی جنگ تبادلے کی وجہ بنی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی کے مشیر برائے احتساب اور رائے منظور ناصر کے درمیان اختلاف پیدا ہوگئے تھے، ڈائریکٹر ویجلینس سمیت اہم آسامیوں پر تقرروتبادلے ڈی جی اور مشیر کے اختلافات کا بنے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے مشیر کی ہدایت پر رائے منظور ناصر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل انور شاہ کو ڈائریکٹر ویجیلینس لگایا، انور شاہ نے ڈائریکٹر ویجیلینس کی آسامی پر تعیناتی کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردیئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انور شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس کی آسامی پر اپنے قریبی دوست اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل احمد سیف اللہ کو تعینات کردیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر نے ڈائریکٹر ویجیلنس انور شاہ سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی احکامات پر وضاحت مانگی تھی، رائے منظور ناصر نے ڈائریکٹر ویجیلنس کو وضاحت کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر برائےاحتساب کے قریب سمجھے جانے والے ڈائریکٹر ویجلینس انور شاہ نے رائے منظور کو وضاحت نہ دی، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن رائے منظور ناصر نے بے اختیار ہوجانے پر اینٹی کرپشن سے تبادلہ کی کوشش شروع کردی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔