’طیارے میں بم  کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ

’طیارے میں بم  کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈسک: بھارت کے ایک مسافر طیارے کو جہاز میں بم کی دھمکی ملنے کے بعد ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ اس سے پہلے مسافر طیارہ برطانیہ کے لیے محو پرواز تھا۔

جہاز کے واش روم سے ایک پرچی ملی جس پر تحریر تھا 'جہاز میں بم ہے.' 

اس دھمکی آمیز پرچی کے بعد جہاز کے عملے کی طرف سے رابطہ کرنے پر ترکیہ نے بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسے مکمل تعاون دیا گیا۔

سہ پہر ساڑھے چار بجے سے اس ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایئر پورٹ پر معمول کی پروازوں کی آمدو رفت روک دی گئی جبکہ سکیورٹی ماہرین، بم ڈسپوزل ٹیم کے علاوہ تلاشی لینے والے کتے کی بھی مدد لی گئی ۔

پہلے اعلان کے باعث رات نو بجے تک تلاشی کا عمل جاری رکھا گیا۔

بعد ازاں اس تلاشی کا عمل مزید دو گھنٹے کے لیے بڑھا دیا گیا۔ اس وجہ سے ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا عمل بھی مزید دیر کے لیے معطل کر دیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر علی لیکایا کے مطابق بھارتی جہاز پر عملے 13 ارکان جبکہ مسافر 234 کی تعداد میں موجود تھے۔ ان سب کو بحفاظت جہاز سے نیچے اتار لیا گیا۔ رات گئے تک ایرزورم ایئر پورٹ کوئی ایسی چیز جہاز سے نہ ملی جو خطرے والی کہی جا سکتی۔

Watch Live Public News