وزیر اعظم کانچلے طبقے کیلئے فراش ٹائون کا افتتاح

وزیر اعظم کانچلے طبقے کیلئے فراش ٹائون کا افتتاح
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج مجھے بڑی خوشی ہے کہ ہم جو اتنی محنت کر رہے تھے ٗ محنتوں سے مذاکرات کر رہے تھے کہ کیسے انہوں نے سستے قرضے دینے ہیں تو وہ ساری کوششیں اللہ کا شکر ہے کہ اب بینک بھی تیار ہو گئے اور ساری سکیمز جو ہم لانچ کر رہے ہیں وہ بھی شروع ہو رہی ہےٗ اسی سلسلہ آج ہم نے فراش ٹائون کی سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔عوام کیلئے سستے گھروں کے منصوبے فراش ٹائون میں نیا پاکستان ہائوسنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کے انشا اللہ دو سال کے اندر پاکستانی عوام یہاں بنے ہوئے گھر ملیں گے ٗ اس کیلئے میں جنرل حیدر آپ کو اور نیا پاکستان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں ٗ ایک ایسا ملک جہاں پر مورگیج فنانس کا انفراسٹرکچر ہی نہیں تھا وہاں پر یہ ممکن ہوا۔ بینکوں کو یہاں عادت ہی نہیں چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کیلئے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 2000 فلیٹس اس طبقے کو مل رہے ہیں جو کبھی بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ اپنے گھر کا سوچ سکتا ٗ ساری زندگی کرایے کے گھروں میں گزار دیتے تھے تو اب اس سکیم کے تحت جو وہ کرایہ دیتے ہیں اسی کرایے کے اندر وہ گھر کے مالک بن جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہر گھر پر تین لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے جس کے بعد قسط کم ہو جائے گی ٗ میں سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں 600 گھر کچی آبادیوں کو دینے کیلئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں آج تک کسی نے کچی آبادیوں کے بارے میں نہیں سوچا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر قرضے چڑھے ہوئےہیں ٗ ہر سال قرضوں کی قسطیں بڑھتی جاتی ہیں ٗ بدقسمتی سے ہم نے اپنی معیشت کو ٹھیک مینج نہیں کیا اور ہم نے کئی ایسے قرضے لے لئے ہیں جن کے بدلے میں بجائے امیری آنے کے ان سے مزید قرضے چڑھتے جا رہے ہیں ٗ ہماری کوشش ہے کہ ملک کے اندر امیری میں اضافہ ہو ٗ دولت میں اضافہ ہو تاکہ ہم قرضے واپس کر سکیں۔

Watch Live Public News