تین روز قبل ٹائٹل جیتنے والے باڈی بلڈر انتقال کر گئے

تین روز قبل ٹائٹل جیتنے والے باڈی بلڈر انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ماضی میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والے معروف باڈی بلڈر شہزاد خان آفریدی انتقال کر گئے، ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔

اکاون سالہ شہزاد خان آفریدی نے 3 دن پہلے 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں قومی ٹائٹل جیتا تھا۔ شہزاد خان آفریدی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے تھے۔

واضح رہے انہوں نے رواں ماہ ہی 68 ویں قومی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 75 کلو گرام کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد آفریدی نے مقابلے کے لیے اپنا ویٹ کم کرنے کے لیے مختلف کوششیں کی تھیں۔ انہوں نے پانی کا استعمال بھی بند کیا ہوا تھا۔ ان کی نماز جنازہ کرچی میں ادا کی گئی جس کے انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہزاد آفریدی کے سواگوران میں بیوہ ، 4 ماہ کی بیٹی سمیت دو بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔