کراچی: سادہ لوح عوام کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والے گروہ کے دوکارندے گرفتار

کراچی: سادہ لوح عوام کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والے گروہ کے دوکارندے گرفتار

کراچی ( پبلک نیوز) رینجرزاور ایف آئی اے کی شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی۔ سوشل میڈیا کے زریعے سادہ لوح عوام کو ہپناٹائز کر کے لوٹنے والے گروہ کے دوکارندے گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان میں اویس عرف نانا بنگالی عرف لال مسیح اورارسلان ساجد شامل ہے۔ ملزمان سفلی علم کے زریعے گھریلو معاشی اور معاشرتی پریشانیون کاشکار افراد کوجھانسہ دے کر شکار بناتے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایزی پیسہ کےزریعے سادہ لوح عوام سے پیسےوصول کیے۔ ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالےکردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔