باراتیوں کی ہوائی فائرنگ، دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا

باراتیوں کی ہوائی فائرنگ، دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا
اتر پردیش(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں جو عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن جاتے ہیں. بھارتی ریاست اتر پردیش کی شادی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا لی، ہوا کچھ یوں کہ دلہن نے عین بارات کے موقع پر شادی سے ہی انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق شہزاد نامی شخص جب اپنی بارات لیکر دلہن والوں کے پاس پہنچا تو باراتیوں نے خوشی میں فائرنگ کی تاہم اس فائرنگ سے دلہن کے چچا زخمی ہوگئے، اس اچانک صورتحال پر دلہن ارم نے شادی سے ہی انکار کر دیا. دلہن نے اس انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی شخص سے شادی نہیں کی جاسکتی جو میرے پورے خاندان کے سامنے اس طرح سے پیش آ رہا ہو ، شادی کے بعد جب میں انکے گھر میں اکیلی ہوں گی تو پتہ نہیں یہ کس طرح کا برتاؤکرینگے. میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لڑکی کے چچا زخمی ہوئے تو لڑکی والوں کی جانب سے باراتیوں‌کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، لڑکی والوں نے دلہا کی گاڑی توڑ دی اور باراتیوں کو بھی مارا پیٹا تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کو رفع دفع کرایا گیا. اس کے علاوہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس نے دلہا کے رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔