پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کوصحت بیمہ کارڈ دیاجارہاہے،وزیراعظم

پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کوصحت بیمہ کارڈ دیاجارہاہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کوصحت بیمہ کارڈ دیا جا رہا ہے، ورکنگ جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں کٹھن چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاسلام آباد میں صحافیوں، میڈیا ورکرز، فنکاروں اور ٹیکنیکل ریسورس کے لئے ہیلتھ انشورنش کارڈ کے اجرا و فراہمی اور ’’ پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز‘‘موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکے ہمراہ اس ایپ کا اجرا کیا ہے۔ صحافیوں، فنکاروں، میڈیاورکرز اور ٹیکنیکل ریسورس کے لئے ہیلتھ کارڈ کا بھی اجراکیاگیا ہے ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا کو وزیراعظم کی جانب سے ہیلتھ کارڈ دیا گیا۔ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے تحت ملک بھر میں 1200 ہسپتالوں میں سالانہ 15 لاکھ روپے کی کارپوریٹ ہیلتھ انشورنس سے صحافی، میڈیا ورکرز، فنکار اور ٹیکنیکل ریسورس عالمی معیار کی صحت کی سہولیات مفت حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان کوڈ ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے ججز، وکلا ، قانونی ماہرین، قانون کے طالب علم، حکومتی اہلکار اور عام عوام ہر قسم کے وفاقی قوانین تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔