دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست ہے۔جس کے شہری بغیر ویزے کے اب 180 ممالک میں سفر کرسکیں گے۔ آرٹن کیپیٹل نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کا نام پہلے نمبر پر ہے۔ یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے بعد جنوبی کوریا،سوئٹزرلینڈ، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جاری کردہ فہرست میں پاکستان سومالیہ کے ساتھ 94 ویں نمبر پر موجود ہے، سبز پاسپورٹ کے حامل شہری 44 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔ پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان موجود ہیں جبکہ افغانستان کو سفری اعتبار سے دنیا کا بد ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔