سینیٹ الیکشن صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

سینیٹ الیکشن صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپریم کورٹ، سینیٹ الیکشن صدارتی آرڈیننس کے اجراء کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام ف نے صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ جہانگیر جدون نے دائر کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے۔ صدارتی آرڈیننس کو حکومت بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔ صدارتی آرڈیننس کو غیرمعقول اور خلاف آئین قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کی خودمختاری کو سبوتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے بھی صدارتی ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے۔ ڈپٹی ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 226 کے خلاف ورزی ہے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے حکومتی پارٹی نے سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے۔ نااہل حکومت آرڈیننس کے ذریعے اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔