ویب ڈیسک : پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے موقع پر موبائل فون سروس اور انٹر نیٹ کی سروسز معطل کردی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین میں شدید ردعمل پایا جارہا ہے۔
سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ’2024 کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہونے کی ایک طویل فہرست میں ’پولنگ ڈے پر موبائل فون سروس کی معطلی‘ کو شامل کریں۔ لیکن بغیر حکمت عملی کے آمریت کا مقابلہ کرنے پر ہمیں صرف منفی میڈیا کہانیاں اور سوشل میڈیا پوسٹس ملیں گی۔‘
پاکستان کی وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے ایکس پر لکھا کہ ’پاکستان نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کر دی ہے۔ یہ انتخابات کے دن کا ایک منحوس آغاز ہے۔‘
Pakistan has suspended mobile phone services nationwide, citing security concerns. This is an ominous start to election day.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) February 8, 2024
The move violates multiple high court rulings since 2018.
Security concerns were greater in 2018 and 2013, and I don't recall a move like this back then.
انہوں نے کہا کہ ’یہ اقدام 2018 سے ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ سنہ 2018 اور 2013 میں سکیورٹی خدشات زیادہ تھے، اور مجھے اس وقت اس طرح کی حرکت یاد نہیں۔‘