عمران خان کی طبیعت کیسی؟میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

عمران خان کی طبیعت کیسی؟میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
کیپشن: عمران خان کی طبیعت کیسی؟میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

ویب ڈیسک:چئیرمین پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین عمران خان کی میڈیکل رپورٹ شئیر کر دی.

تفصیلات کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں طبعی معائنہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی  مکمل طور پر صحت مند ہیں.

میڈیکل رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بخار نہیں، ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے. بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 5 روز سے معدے میں تیزابیت کی شکایت کی گئی،معدے میں تیزابیت کے لیے بانی پی ٹی آئی  عمران خان پہلے ہی پی پی آئیز پر ہیں.

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کان میں شور سنائی دینے کے مسائل کئی ماہ سے ہیں،کان کے مسائل پر عمران خان پہلے ہی ادویات لے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کان کے حوالے سے کوئی تازہ شکایات نہیں ہیں.

رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تندرست اور توانا ہے ان کو مزید دوائی کی ضرورت نہیں۔

Watch Live Public News