بہاولنگر: بہاولی چوک کےقریب سلنڈر دھماکہ، دو چنگ چی رکشے، دو موٹر سائیکل جل گئیں

بہاولنگر: بہاولی چوک کےقریب سلنڈر دھماکہ، دو چنگ چی رکشے، دو موٹر سائیکل جل گئیں
بہاولنگر ( پبلک نیوز) بہاولی چوک نجی بس اڈے کے ساتھ چائے کے ہوٹل پر گیس سلنڈر دھماکہ، دھماکے کے باعث ہوٹل،دو چنگ چی رکشے اور دو موٹر سائیکل جل کر خاکستر۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ سلنڈر دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی برکت مارکیٹ میں یکے بعد دیگر سلنڈر دھماکے ہوئے تھے جس کے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔