وفاقی حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی

وفاقی حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی
وفاقی کابینہ نے پاکستان انوسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تیار کردہ سمری پر سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے۔ملکی تاریخ میں یہ تیسری سرمایہ کاری پالیسی تھی جو کہ عالمی بینک، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔ نئی پالیسی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کم از کم ایکویٹی ریٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسلحہ اور آتشی انڈسٹری سمیت 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور نئی پالیسی کے مقاصد میں 20 سے 25 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت بھی شامل ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔