پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،8 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،8 جون 2021
پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ فنڈز رکھے گئے، پنجاب کی اسکیمیں بڑھادی گئیں مگر سندھ کی ابھی تک وہی ہیں، این ایچ اے میں ہمارے لیے کوئی نیا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں اپنے خط میں لکھا تھا کہ جیسے بہروں سے بات کررہا ہوں، خطوط میں لکھ کر بتایا کہ حادثوں سے کتنا نقصان ہوا، زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاق سے سیکھے، غیر مساوی سلوک پر وفاق سے اعتراض ہے۔ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ کے مطابق حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے کے سبب ہوا، جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل، ٹریک بحال ہونے کے بعدٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی، ڈپٹی کمشنر سکھر نے 62 اور وفاقی وزیر ریلوے نے 58 اموات کی تصدیق کی۔ن لیگ نےحکومت سے خراب ریلوے ٹریک فوری ٹھیک کرنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں جہاں ٹریک کی حالت خراب ہے، وہاں گاڑیوں کی آمدورفت بند کرکے ہنگامی بنیادوں پر پٹڑی کی مرمت کی جائے، المناک حادثے پر منفی سیاست افسوسناک اور شرمناک ہے، کئی خاندان اجڑ گئے، حکومتی وزراء اپنی نالائقی کا بوجھ سابق حکومتوں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔کینیڈا کی ریاست انٹاریو میں دہشت گردنے مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھا دیا، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا، پولیس نے واقعے کو مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا،وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں، اسے روکنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پر اظہار افسوس، کہتے ہیں یہ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہرکرتا ہے،بین الاقوامی برادری کو موثر اور جامع حکمت عملی کے تحت اسلاموفوبیا سے نمٹنا ہوگا،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاوزیراعظم ٹروڈو مسلم کمیونٹی کا اعتماد بحال کرنے اور ان کا تحفظ یقینی بنانے میں کردار ادا کریں

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔