وزیر اعظم سے اسحاق ڈار کی معاشی ٹیم کے ہمراہ ملاقات، اقتصادی سروے کی رپورٹ پیش

وزیر اعظم سے اسحاق ڈار کی معاشی ٹیم کے ہمراہ ملاقات، اقتصادی سروے کی رپورٹ پیش
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم کو اقتصادی سروے برائے مالی سال 2022-23 پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہا۔گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے معاشی چیلنجز اور تاریخی سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدنات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج اور خودکار زرعی مشینری سے لیس کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ فی ایکڑ ذیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو حکومت انعام سے بھی نوازے گی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا اور وزارت خزانہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔