ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، اقتصادی سروے رپورٹ

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، اقتصادی سروے رپورٹ
اسلام آباد: اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 میں ملک گدھوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ہے، گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ سے 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔ بکریوں کی تعداد میں 22لاکھ کا اضافہ ہوا ، بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہو گئی۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھوڑوں،اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑے 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد2 لاکھ پر برقرار رہی ہے۔اس کے علاوہ ملک میں اونٹوں کی تعداد11 لاکھ بھی برقرار رہی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ34 لاکھ سے5کروڑ55 لاکھ ہو گئی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔