تمباکونوشی سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

تمباکونوشی سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمباکونوشی سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمباکونوشی سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم اپنی آئندہ نسلوں کو تمباکو نوشی جیسی مضرِ صحت عادت سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سی-ای-او کرومیٹک (Chromatic) شارق خان نے ملاقات کی، ملاقات میں معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور طارق پاشا اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ شارق خان نے وزیرِ اعظم کو کرومیٹک کی پاکستان سے تمباکونوشی کے خاتمے کے حوالے سے مہم، ٹوبیکو کنٹرول الائینس فار پاکستان ( Tobaco Control Alliance for Pakistan TCAP) کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلومبرگ فلنتھراپیز کے اشتراک سے اس مہم کا مقصد پاکستان سے تمباکو نوشی کے خاتمے میں حکومت کی معاونت کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرومیٹک کی پاکستان سے تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے مہم کی پزیرائی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔