عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست پر 3 اعتراض عائد

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی
کیپشن: Iddat Nikah case: Bushra Bibi filed an application for suspension of sentence

ویب ڈیسک: (علی زیدی) عدت نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی۔ تاہم ڈائری برانچ کی جانب سے درخواست پر 3 اعتراض عائد کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشری بی بی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تین فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیے۔ ان شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے لیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے لیے ضروری ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے۔ سزا معطلی کی جو درخواست پہلے سے سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ عدالت اس پر سماعت کرے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواست کو سن کر اس پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

تاہم، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ دائری برانچ نے تین اعتراضات عائد کردئے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر کہا کہ سیشن کورٹ میں سزا معطلی زیرا لتوا ہے، تو درخواست ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہوسکتی ہے؟ درخواست میں ماتحت عدالت کے کونسے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے؟ اور دوعدالتوں سے ایک ہی قسم کا ریلیف کیسے لیا جاسکتا ہے؟

یاد رہے کہ تین فروری کو سول کورٹ نے بشری بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر