عمران خان اور مولانافضل الرحمان میں معاملات طے، بڑے فیصلے 

عمران خان اور مولانافضل الرحمان میں معاملات طے، بڑے فیصلے 
کیپشن: Matters settled in Imran Khan and Maulana Fazlur Rehman, big decisions

ویب ڈیسک: (علی زیدی) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام میں معاملات طے پانے لگے۔ سابقہ سیاسی حریف اور ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے والی دو سیاسی جماعتیں اب وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہیں۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گئے ہیں۔ جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچا دیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملکر معاملات طے کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اسد قیصر کریں گے۔ یہ کمیٹیاں متفقہ حکمت عمملی مرتب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق متفقہ حکمت عملی کیلئے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر پہلے اتفاق رائے کیا جائے گا۔ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے پر مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی دستخط کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ:

مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ملاقات آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی ف سے اتحاد پر تبادلہ خیال ہوگا۔ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے تحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد سے متعلق گارنٹی بھی مانگی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماضی میں ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر وضاحت بھی مانگی گئی تھی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کی 3 تین ارکان پر مشتمل کمیٹی کے نام دیے جائیں گے۔ کمیٹی جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد کے نکات طے کرے گی۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر