”خواتین کو عمران خان سے بڑا خراج تحسین کون پیش کر سکتا ہے“

”خواتین کو عمران خان سے بڑا خراج تحسین کون پیش کر سکتا ہے“

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کو عمران خان سے زیادہ کون خراج تحسین پیش کر سکتا ہےجنہوں نے اپنے والدہ کو کینسر سے مرتے دیکھا اور ان کی یاد میں شوکت خانم کینسر ہسپتال بنا دیا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم والدہ کی یاد میں بنایا گیا جو دنیا کا واحد کینسر ہسپتال بنا جہاں 70 فیصد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

فیصل جاوید خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے دن کی نسبت شہداء اور جری سپاہیوں کی عظیم المرتب ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، ان بہادر ماؤں کے سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں، ماؤں کے ان بہادر سپوتوں کے فیض سے کروڑوں پاکستانی آرام و تحفظ کی نیند سوتے ہیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔