پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عورت گھر داری سے لے کر قانون سازی کرنے تک، اپنی صلاحیتوں کے وہ جوہر دکھاتی ہے کہ مرد بھی اس کی قابلیت کو داد دئیے بنا نہیں رہ پاتےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام، کہا پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی، وقار میں حصہ لے رہی ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں ہیںآج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام کا دن ہے، شبلی فراز کہتے ہیں آج کا دن مختلف شعبہ جات میں خواتین کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہورہا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سندھ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے، مریم نواز، بلاول بھٹو سمیت پی ڈی ایم کے تمام قائدین شرکت کرینگےوزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت دیگر قومی معاملات پر مشاورت ہوگی، صادق سنجرانی کےلئے ووٹ لینے کی حکمت عملی بھی طے ہوگی