لاڑکانہ (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس 6) ملتان سلطان کے معروف کھلاڑی فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈاہانی اپنے شہر پہنچ گئے۔ شاہنواز ڈاہانی کی شہر آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
There is joy in celebration. Tag the Carlos Brathwaite to your Shahnawaz Dahani. #TagAfriend #MatchDikhao #HBLPSL6 pic.twitter.com/GoUANr1FAt
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 2, 2021
شہریوں اور رشتیداروں کی بڑی تعداد نے شاہنواز کو قافلے کی صورت میں گاؤں تک پہنچایا۔ شاہنواز نے گاڑی کے سن روف سے نکل کر استقبال کرنے والے شائقین کرکٹ کو ہاتھ باندھ کر اظہار تشکر کیا۔ شاہنواز ڈاہانی نے استقبال کرنے والے شائقین سے گفتگو بھی کی۔
Dhani ???????????? pic.twitter.com/EP78nkLHGl
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) March 7, 2021
اس موقع پر شاہنواز ڈاہانی کا کہنا تھا کہ سندھ کی نمائندگی پر فخر ہے، عوام کا مشکور ہوں۔ سندھ اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کے چار میچز میں 9 وکٹ لیں، انشاء اللہ پی ایس ایل کا ٹاپ وکٹر بنوں کا۔ جنون کی حد تک شوق تھا کرکٹر بنوں، پاکستان کی ٹیم کے لئے کھلنا میرا خواب ہے۔