پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے دفعہ 144 کے نفاذ اور ریلی نکالنے سے روکنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی نے آج لاہور میں ہونے والی انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے لاہور میں انتخابی ریلی ملتوی اور کارکنوں کو گھر جانے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا تھا کہ ہماری ریلی کو غیر قانونی طریقے سے روکا گیا، کسی قسم کاخون خرابہ نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی ریلی نکلنے سےپہلے دفعہ144لگائی گئی، پی ٹی آئی کی ریلی پر غیرآئینی پابندی لگائی گئی۔ خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں‌شروع کردی گئی تھیں اور راستوں کو بھی بند کیا جا رہا تھا۔ آج صبح ہی صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے کیلئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی، محکمہ داخلہ نے پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی۔ لاہور میں احتجاج ، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کا نفاذ آج سے شروع ہو گا ، پابندی امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عائد کی گئی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔