ایم کیوایم وفد اور بلاول بھٹو کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

ایم کیوایم وفد اور بلاول بھٹو کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
کیپشن: ایم کیوایم وفد اور بلاول بھٹو کےدرمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

ویب ڈیسک:  ایم کیوایم پاکستان کے وفد اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے بلاول بھٹو کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے قائل کرلیا،میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سامنے اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی کا معاملہ رکھوں گا، بلاول بھٹو کی ایم کیوایم کو یقین دہانی،خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کی بات کی۔

ذرائع کا کہناہے کہ فاروق ستار نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا وہ نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کریں، بلاول بھٹو نے ایم کیوایم رہنماؤں کو کے فور سمیت کراچی کے لئے بڑے منصوبوں سے متعلق اپنی کاوشوں کا تذکرہ کیا۔

کراچی کی ترقی کے لئے بلاول بھٹو کی کاوشوں پر ایم کیوایم رہنماؤں کا اظہار تشکر۔

Watch Live Public News