شام ادریس نے عروب کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی کا مکافاتِ عمل قرار دیدیا

شام ادریس نے عروب کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی کا مکافاتِ عمل قرار دیدیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: شام ادریس نے عروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی بھائی کا مکافاتِ عمل اور اللہ کا انصاف قرار دے دیا۔ 

یوٹیوبر شام ادریس نے کہا کہ ڈکی بھائی نے میری اہلیہ کے حجاب اور ان کی جسامت پر  ’محض چند لائکس کیلئے مزاحیہ ویڈیوز بنائیں جس کے بعد میری اہلیہ بھی اسی کرب سے گزریں جس طرح آج ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی محسوس کر رہی ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ شام ادریس نے عروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو کو ڈکی بھائی کا مکافاتِ عمل اور اللہ کا انصاف قرار دیتے ہوئے ، ’ ڈکی بھائی کے اس عمل نے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ ہماری ذاتی زندگی کو بھی بے حد متاثر کیا اور شاید یہ وہی لمحہ تھا جس وقت میں نے خودکشی کرنے کا سوچا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ میں نے اس لمحے سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔‘

یوٹیوبر شام ادریس’ نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ڈکی بھائی کی شہرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا جس پر میں نے انہیں خود مبارک باد دی لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے جو آج آپ دوسروں کے ساتھ کریں گے کل کو وہی سب آپ کے ساتھ ہوگا۔‘

شام ادریس نے تمام اختلافات کے باوجود ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے حق میں اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ، ’آج جو کچھ بھی ڈکی بھائی یا ان کی فیملی کے ساتھ ہوا وہ سراسر غلط ہے، کسی کو کوئی حق نہیں اس طرح کی نازیبا ویڈیو بنائے اور شیئر کرے۔‘

شام ادریس نے ڈکی بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جس طرح کسی کو آپ کی فیملی کی ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں اسی طرح آپ کو بھی میری اہلیہ کا مذاق بنانے اور ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں تھا، لیکن میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ بے شک بہتر انصاف کرنے والا ہے‘۔

خیال رہے کہ یوٹیوبر شام ادریس کا چند سال قبل ڈکی بھائی کے ساتھ ایک بڑا تنازع کھڑا ہوا تھا۔ ڈکی بھائی نے شام ادریس کی اہلیہ سحر المعروف فروگی کے خلاف ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

Watch Live Public News