سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد ، پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد ، پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویز
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، اس کے علاوہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی۔ یہ تجویز حکومتی اتحادیوں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف نے دی ۔ مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیار کرینگے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کا جون کے دوسرے ہفتے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان ہے، وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون میں بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے اور پٹرول ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔