ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مارگرایا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کیلئے اڑایا گیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون کو والٹن روڈ کے قریب سسٹم جام کرکے گرایا گیا۔
اس سے قبل اطلاع موصول ہوئی تھی کہ لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی آواز گوپال نگر نصیر آباد میں سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن میں دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ جس کے بعد آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔
پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔تاحال صورتحال واضح نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق یکے بعد دیگرے ایک سے زیادہ دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔