بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا۔بھارت کے 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا۔ ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 199 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مچل اسٹارک نے 28 ، مارنس لبوشین نے27 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز اور گلین میکسویل نے 15، 15 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ کیمرون گرین 8 اور ایڈم زیمپا نے 6 رنز بنائے جبکہ الیکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور ہردیک پانڈیا کے حصے میں1 ،1 وکٹ آئی۔