کامیاب جوان پروگرام: ایک سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند تیار

کامیاب جوان پروگرام: ایک سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند تیار
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کامیاب جوان پروگرام قرض دینے کے ساتھ ساتھ دھرتی کا قرض بھی ادا کرنے لگا۔ قرض ہی نہیں، اعلیٰ تکنیکی کورسز میں بھی کامیاب جوان پروگرام آگے نکل گیا۔ کامیاب جوان پروگرام نے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو جدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا۔ کامیاب جوان پروگرام نے ایک سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کر لیے۔ نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کے لئے ایک سال میں 4 ارب 30 کروڑ کے اسکالرشپ دئیے گئے۔ ہائی ٹیک کورسز ہوں یا مکینکل اور فنی تربیت، تربیتی پیکجز کی پوری تفصیلات ویپ پر ڈال دی گئی۔ ہائی ٹیک اسکل اسکالرشپ کے تحت 36 ہزار 369 نوجوانوں نے جدید کورسز مکمل کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تربیتی اسکل اسکالرشپ پر 2 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ روایتی ہنر کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ روایتی ہنر مندی سکھانے پر 1 ارب 64 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیئے گئے۔ 16 ہزار 605 نوجانواں کو مکینکل طرزکے رسمی کورس بھی کروائے گئے۔ نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنے پر7 کروڑ 47 لاکھ روپے اخراجات کئے گئے۔ جدید کورسز سے مستفید ہونے والوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے 16 سو نوجوان بھی شامل ہیں۔ مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے ان 16 سو نوجوانوں کی تربیت پر 3 کروڑ، 84 لاکھ خرچ ہوئے۔ ہائی ٹیک اسکل کے 28 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں میں 13 ہزار کو نوکریاں بھی مل گئیں۔ بیرون ملک جانے والے سینکڑوں ہنر مند نوجوان کی ماہانہ آمد سوا لاکھ تک پہنچ گئی۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھاکر عمران خان اپنی دھرتی کا قرض بھی اتار رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے پاکستانی نوجوان جدید دنیا کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبوں میں دنیا کا مقابلہ کریں گے۔ ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کی اسلکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔