صدر عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت آج پوری ہو رہی ہے

صدر عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت آج پوری ہو رہی ہے
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل ہو رہی ہے ۔ عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اس بات کی کوئی حتمی اطلاع نہیں ہے کہ وہ ایوان صدرخالی کریں گے یا نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 44 (1) کے تحت موجودہ صدر نئے صدر کے انتخابات تک عہدے پر فائزرہ سکتے ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے صدارتی الیکشن کے لئے لازم الیکٹرول کالج موجود نہیں ہے، اگر صدر مملکت مستعفی ہوجائیں تو چیئرمین سینٹ قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدرمملکت مستعفی ہونا چاہیں تو اپنا استعفی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز بھی کی ہیں۔ گذشتہ روز 7 ستمبرکو بھی سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بھی صدر سے طویل ملاقات کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔