اسٹاک ایکسچینج اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 877 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔مارکیٹ میں 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انڈیکس 45 ہزار 757 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/3lmMOguoYQ#SBPExchangeRate pic.twitter.com/bgjK6DDbGu
— SBP (@StateBank_Pak) September 7, 2023
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 305 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 307 روپے پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 81 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 304 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔