وزیرآباد:عمران خان حملہ کیس کامدعی ایس ایچ او جاں بحق

وزیرآباد:عمران خان حملہ کیس کامدعی ایس ایچ او جاں بحق
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) لانگ مارچ حملہ کیس کا مدعی ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ حملہ کیس کا مدعی ایس ایچ او عامر بھدر حملہ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے، ان پر ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا بھی الزام تھا۔ جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے۔ گذشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر 3 نومبر 2022 میں وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔