(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پرمبارکباد دی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستان اور پنجاب کے عوام کو شوال کا چاند مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن،ایمان،سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔
مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی عبادات قبول فرمائے۔ دعا ہے کہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کو امن وسلامتی کے ساتھ عید کی خوشیاں نصیب کرے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مظلوم کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام :
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امت مسلمہ اور اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو، رمضان المبارک اپنی رحمتوں کو بکھیرتا ہوا ہم سے رخصت ہوا، ہمیں اللہ تعالیٰ سے ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہونا چاہیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیئے کہ غریب طبقہ کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں، اللہ پاک ہم سب کو عید کی خوشیاں نصیب کرے۔