جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما شنیلا روت کی عبوری ضمانت کنفرم

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما شنیلا روت کی عبوری ضمانت کنفرم
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما شنیلا روت کی عبوری ضمانت کنفرم

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما شنیلہ روت کی عبوری ضمانت عدالت نے کنفرم کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شنیلا روت کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے ملزمہ کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ 

ملزمہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمہ شنیلا روت کی عمر 70 سال ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ملزمہ جناح ہاؤس کے باہر موجود تھی مگر ایکٹیو نہیں تھی۔ 

ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ گرجا چوک میں والدہ کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھی۔ ایریا میں موجودگی اور پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے ملوث کیا گیا۔

Watch Live Public News