اسلام آباد ہائیکورٹ پر وکلاء کا دھاوا، عدالتیں بند رہیں گی

اسلام آباد ہائیکورٹ پر وکلاء کا دھاوا، عدالتیں بند رہیں گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں آج بند رہیں گی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر آج کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وکلاء احتجاج میں توڑ پھوڑ کے بعد چیف جسٹس نے عدالتیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ملوث وکلاء کے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے اسلام آباد بار کونسل سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

توڑ پھوڑ کے ملزمان تیس سے زائد وکلاء کے خلاف ہائیکورٹ سیکیورٹی افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان وکلاء کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور بار چاروں اطراف غیر معمولی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر اور باہر سیکورٹی سنبھالنے ہوئے ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وکلا برادری نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی تھی.