جسٹس بابرستارپراعتراض کس نے لگایا؟آڈیولیکس کیس سےعلیحدگی کاامکان

جسٹس بابرستارپراعتراض کس نے لگایا؟آڈیولیکس کیس سےعلیحدگی کاامکان
کیپشن: جسٹس بابرستارپراعتراض کس نے لگایا؟آڈیولیکس کیس سےعلیحدگی کاامکان

ویب ڈیسک: آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت، وفاقی حکومت نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جسٹس بارستار پراعتراض اُٹھاتے ہوئے آڈیو لیکس کیس کی سماعت سے علیحدگی کی استدعا کردی۔

4 اداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی،پیمرا ، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے متفرق درخواستیں دائر کردیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بینچ فیصلہ دے چکا  ہے،چیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں اس مقدمے میں پیش ہوچکے ہیں مگر کیس اب بھی زیر التواء ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں،اس نوعیت کی درخواست پر فیصلہ دینے والا بینچ اس کیس کی باقی کارروائی بھی آگے بڑھائے،بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس 29 اپریل کو جسٹس بابر ستار کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی آڈیو لیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کررکھا ہے۔


یادرہے اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس بابر ستار نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت  کے دوران  چیئرمین پی ٹی اے کو دوبارہ طلب کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News