ایلون مسک کا اعلان بین الا قوامی سرمایہ کاری میں گیم چینجر بن گیا

ایلون مسک کا اعلان بین الا قوامی سرمایہ کاری میں گیم چینجر بن گیا

نیویارک( پبلک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ کمپنی نے جنوری 2021میں کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

ٹیسلا کے اس اعلان کے بعد 8فروری کو کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا اور اس کی قیمت 43ہزار 625ڈالر کیریکارڈ سطح تک پہنچ گئی جو کہ آخری اطلا عات کے مطابق کچھ کم ہوکر 43ہزار500ڈالر تک آگئی ہے ۔ پاکستانی کرنسی میں اگر ایک بٹ کوئن کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو ایک بٹ کوائن تقریباً 70 لاکھ روپے کا بنتا ہے ۔

ٹیسلا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو بٹ کوائن کے عوض خریدنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری آنے والے دنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ٹیسلا کے اس اعلان کے بعد چھوٹی کرپٹو کرنسیوں جیسےethereumاورایکس آر پی کی قیمت میں بھی 4سے 5فیصد اضافہ ہوگیا ۔

چند روز قبل ایلون مسک نے اپنے ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی تھی جلدہی دنیا بھر میں بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر تسلیم کر لیا جائے گااورسرمایہ کار تجارتی معملات کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کر لیں گے۔

واضع رہے کہ ایلون مسک کے ایک ٹویٹ کے بعد کرپٹو کرنسی ”ڈوجکوائن “ کی قیمت میں بھی 50فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔