نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )  نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس کی فراہمی کے لیے ایبرکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت   نادرا سائبر سیکورٹی میں ایبرکس سے تربیت حاصل کرے گا،   ایبرکس کے اشتراک سے ملکی و غیر ملکی مارکیٹ میں سائبر پراڈکٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

اس حوالے سے نادرا کا کہنا ہے کہ  مایہ ناز عالمی ادارے کے اشتراک سے سائبر سیکورٹی سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے گا،معاہدے کے تحت نادرا کسٹم انجنئیرنگ سولیوشنز کے تحت سائبر سیکورٹی میں خودکفیل ہوگا،  ابریکس 500 سے زائد کمپنیز کو سائبر سیکورٹی خدمات دینے میں پہنچان رکھتی ہے۔