لاہور(پبلک نیوز)مشہور پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کے نئے ریپ سانگ نے آتے ہی دھوم مچادی، اپنے نئے گانے میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، جو سوشل میڈیا صارفین کے دل کو بھاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے نئے ریپ سانگ" کون کس کا آدمی ہے" ریلز کردیا، اپنے گانے میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے مماثلت رکھنے والے ایک شخص کو بھی شامل کیا ہے، گانے میں بھارتی حکومت کے پاکستان سے تعلقات میں نفرت اور بغض کو پھیلانے کے علاوہ پاکستانی فلموں اور اداکاروں پر پابندی جیسے مودی کے فیصلوں پرخوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا.
مداحوں نے بھی شہزاد رائے کی اس کاوش کو بھرپور سراہا، صارفین نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اسی لائق ہے، گانے کی ویڈیو میں مودی کو لگنے والی سی پیک کی کک کو بھی مداحوں نے خوب انجوائے کیا.