قلعہ سیف اللہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

قلعہ سیف اللہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
کیپشن: Qila Saifullah: Security forces operation, mastermind of February 7 blasts killed

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 فروری دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ دوران آپریشن شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان ابوحمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد 7فروری کو پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

Watch Live Public News