ڈچ کمپنی اسکواڈ موبیلٹی نے دنیا کی پہلی سولر سٹی کار متعارف کرادی

ڈچ کمپنی اسکواڈ موبیلٹی نے دنیا کی پہلی سولر سٹی کار متعارف کرادی
ڈچ کمپنی اسکواڈ موبیلٹی نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی سولر سٹی کار متعارف کرائی۔ دنیا کی پہلی ایسی گاڑی تیار کرلی گئی ہے، جسے روشن دنوں میں بجلی سے چارج کیے بغیر ہی شہر کے اندر سفر کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔اس گاڑی کو 'اسکواڈ ' کا نام دیا گیا، یہ گاڑی پیٹرول یا بجلی کے بغیر بھی سفر کرسکتی ہے تاہم اس کے لیے سورج کی روشنی ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ نامی گاڑی میں بجلی کی بیٹری بھی ہوگئی جو ایک بار چارج پر 62 میل تک سفر کی سہولت فراہم کرسکے گی۔اس کی خاص بات گاڑی کی چھٹ پر لگے سولر پینل ہیں جو دن کی روشنی میں سفر کے دوران گاڑی کی بیٹری کو بھی چارج کرسکتے ہیں۔ ڈچ کمپنی اسکواڈ موبیلٹی کے مطابق سورج کی روشنی میں یہ گاڑی لگ بھگ 20 میل تک سفر کرسکتی ہے۔اگر موسم ابر آلود ہو تو گاڑی کو بجلی سے چارج کرکے سفر کرنا ممکن ہے۔ اس گاڑی کا حجم بھی زیادہ بڑا نہیں اور زیادہ سے زیادہ رفتار 30 میل فی گھنٹہ ہے۔مسافروں کے تحفظ کے لیے 4 وہیل ڈسک بریکس، سیٹ بیلٹس اور رول کیج جیسے فیچرز بھی گاڑی میں موجود ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت 6250 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ 2024 میں کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔