حرا کی منگنی ہو چکی تھی جو تڑوا کے شادی کی: مانی

حرا کی منگنی ہو چکی تھی جو تڑوا کے شادی کی: مانی
ویب ڈیسک: مانی اور حرا کی شادی بارے کئی لوگوں نے اپنی اپنی آراء دیں، مگر ان کی شادی ہوئی کیسے؟ کیونکہ مانی کے ساتھ شادی کرنے سے قبل حرا کی منگنی ہو چکی تھی۔ اس حوالے سے دو سال قبل پاکستان ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کرتے ہوئے اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا تھا کہ حرا کی پہلی منگنی تڑوا کر ان سے شادی کی۔ انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ حرا کی دوست در اصل میری دوست تھی، جس سے میں بات کرتا تھا، میں نے ملنے کا کہا تو حرا ان کے ساتھ آئیں۔ یہی وہ موقع تھا جب میرا ارادہ بدل گیا، اس دن سے حرا میری پسند ہیں۔ مانی نے بتایا کہ حرا کی اسی دوست نے نمبر دیا جس کے بعد ہماری ملاقات ہوئی جس میں پتہ چلا، حرا کے بھائی چار ہیں اور سبھی باڈی بلڈرز۔ حرا نے اسی شو میں انکشاف کیا کہ امی ابو کو شک ہو گیا، ان کو اندازہ ہوا کہ میں منگیتر سے نہیں بلکہ مانی سے باتیں کرتی ہوں۔ شو میں سامنے آیا کہ مانی نے حرا کو مجبور کیا کہ وہ اپنی منگنی توڑ دے اور ان سے شادی کر لے۔ جس کے بعد مانی کے والدین حرا کے گھر رشتہ لے کر گئے اور بات پکی ہو گئی۔ حرا نے بتایا کہ ہنی مون پر ہم سلامی کے پیسوں سے گئے۔ ہنی مون کے دوران بھی مانی کی 3 کزنز ہمارے ساتھ تھیں۔ خیال رہے کہ حرا اور مانی کی 2008 میں شادی ہوئی تھی۔ اب ان کے 2 بچے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔