وفاقی حکومت کا امتحانات منسوخ کرنے سے صاف انکار

وفاقی حکومت کا امتحانات منسوخ کرنے سے صاف انکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کے بارے میں بڑی سطح پر مطالبہ کیا گیا جس کو وفاقی حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں امتحانات کے التواء سے متعلق مطالبہ کیا جس کو حکومت کی جانب سے قطعی طور پہ تسلیم نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے اب اس حوالے سے ٹویٹ پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انھوں نے امتحانات ملتوی کرنے سے مکمل طور پر انکار کر دیا۔ انھوں نے لکھا کہ امتحان کیوں ملتوی کریں؟ طلبہ و طالبات کو کس بات کی سزا دیں، جنھوں نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔ جن طلبہ و طالبات نے تیاری نہیں کی، وہ سپلیمنٹری امتحانات دے سکتے ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات دو سے تین ماہ کے بعد ہوں گے۔ امتحانات کا مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔