میٹرک امتحانات میں مزدور، رکشہ ڈرائیور اور کسان کے بچوں کی نمایاں پوزیشنز

فیصل آباد بورڈ سے میٹرک نتائج کا اعلان، لوم مزدور کی بیٹی لڑکوں پر بازی لے گئی
کیپشن: Faisalabad board announced the matric results, the daughter of a loom laborer took advantage of the boys

ویب ڈیسک: فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات میں  مزدور، رکشہ ڈرائیور اور کاشتکار کے بچوں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرلیں۔ 

پاور لومز مزدور کی بیٹی زنیرہ  مشتاق نے 1146 نمبر لے کر جنرل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ اسی طرح رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محسب علی نے 1066 نمبر لے کر جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

پڑھائی کے ساتھ محنت مزدوری کرنے والے  زوہیب نے 1034 نمبر لے کر جنرل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 568 طلبہ نے حصہ لیا جبکہ میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 39 ہزار 213 طلبہ کامیاب ہوئے۔ اس طرح فیصل آباد بورڈ میں کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا۔ 

نتائج کے مطابق میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وزیراعظم کی دانش اسکول کے طالبعلم کو اول پوزیشن پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے امتحانات میں دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف کو اول آنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 

وزیراعظم نے اپنے بیان میں بتایا کہ دانش سکول میانوالی کے محمد آیان کاشف نے بورڈ کے امتحان میں 1190 نمبر لے کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ محمد آیان، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بچے اور بچیاں کامیابی اور قابلیت کی نئی مثال بن کر ابھر رہے ہیں۔ دانش سکول کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور علم کے نور سے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

وزیراعظم نے بورڈ امتحان میں دوئم آنے والے معاذ حیدر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین سجاد کو بھی مبارکباد پیش کی۔  

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور 

سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ 

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کے حوالے سے آج لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمشنر لاہور ڈویژن / چیئرمین بورڈ ذید بن مقصود نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ لڑکوں میں دانش ہائی سکول ہرنولی مور ڈسٹرکٹ میانوالی سے محمد آیان کاشف 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

دوسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کی جس میں معیز حیدر 1186 جبکہ ماہین سجاد نے بھی 1186 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

تیسری پوزیشن 4 بچوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ اصغر، عبیداللہ عثمان ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ 

اس طرح لڑکیوں میں سے ماہین سجاد 1186 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

دوسری پوزیشن تین لڑکیوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن لائبہ محمد افضل 1184 نمبر لیکر حاصل کی۔ 

آرٹس گروپ میں لڑکوں میں  پہلی پوزیشن غلام ہمایوں دین نے 1073 نمبر حاصل کیے دوسری احتشام الحق جبکہ تیسری پوزیشن محمدفرحان نے حاصل کی۔ 

اس طرح لڑکیوں میں پہلی حفصہ اور میرا عمران اور دوسری حافظہ کائنات عامر جبکہ تیسری پوزیشن میرا خرم نے حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں کل ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں انعامات اور سرٹفیکیٹ دیے جائے گے۔

پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران اور ان کے والدین اور اساتذہ کو چیئرمین زید بن مقصود نے مبارک باد پیش کی اور ان کو مستقبل میں بھی اسی طرح محنت کرنے کی ہدایت کی۔

تقریب میں سیکرٹری لاہور بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News