ویب ڈیسک: سیلاب میں سرکاری فنڈز میں بےقاعدگیوں کی نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے پی ڈی سندھ فلڈ ایمرجنسی ریہیبلی ٹیشن پروجیکٹ کو خط لکھ دیا۔ اس معاملہ پر نیب اور پی ڈی آفس کے مابین پانچ مرتبہ خط وکتابت ہوئی، نیب نے خط کے ساتھ 10 نکاتی پرفارما بھی ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب میں سرکاری فنڈز میں بیقاعدگیوں کی نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب نے پی ڈی آفس کو خط کے ساتھ 10 نکاتی پرفارما بھی ارسال کردیا ہے۔
پرفارمے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی آفس کام کا نام ، کام کا مقام ، ٹھیکیدار کا نام ، کمپنی یا فرم کا نام ارسال کریں۔ اس کے علاوہ سوال کیا گیا ہے کہ کونسا ٹھیکہ دیا گیا، کام کی اصل رقم کتنی تھی؟ اگر نظرثانی کی گئی تو اس کی تفصیل دیں۔
پرفارمے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ٹھیکیدار نے کتنی رقم کا دعویٰ کیا ہے؟ پی ڈی نے کتنی رقم ادا کی ہے؟ اس وقت اس ٹھیکے کی صورتحال کیا ہے؟ منصوبہ مکمل ہے یا جاری ہے؟ منصوبہ کے انجینئر، سب انجینئر کون تھے؟ بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی جائیں۔
پرفارمے میں سوال کیا گیا ہے کہ ٹھیکہ کب مکمل ہوا؟ کنسلٹنٹ کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔