حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ، بڑی پابندیا ں عائد

حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا فیصلہ، بڑی پابندیا ں عائد

(ویب ڈیسک ) وفاقی  کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

جاری سرکلر کے مطابق  وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم ہوجائیں گی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ایمبولینس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ  اسپتالوں ،لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔

Watch Live Public News