پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد تک آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیس رپورٹ، مزید 77 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 ہوگئی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی یاد میں ہزاروں افراد کا اجتماع، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بھی شرکت، کہتے ہیں لندن میں مسلم خاندان پر حملہ دہشتگردی ہے، اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔ بجلی کی طلب کم پیداوار زیادہ کے دعوے بے سود ثابت ہونے لگے، ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ ہی شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوگئے، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنس میں سزاکے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیلوں کو یکجا کرکے سماعت کرے گا، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر رئیر ایڈمرل سبحان باقروف کی ملاقات، دفاع، تربیت اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی گئی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔۔اور۔رئیل اسٹیٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی لائیو ٹی وی ٹرانسمیشن، پاکستان میں پہلی بار اے پلس اور پبلک نیوز وزیراعظم کے مشن "نیا گھر ہاؤسنگ پروگرام" میں ساتھ ساتھ، " ۔۔۔ اتوار کو شام سات سے نو بجے پبلک نیوز اور اے پلس پر لائیو ٹیلی تھون دیکھنا نہ بھولیے، کیونکہ ٹیلی تھون میں ہوگی کروڑوں کے انعامات کی بارش ۔۔۔۔۔۔۔