عیدقرباں کی آمد آمد، سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عیدقرباں کی آمد آمد، سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
کیپشن: Arrival of Eid-ul-Adha, increase in the prices of green spices

ویب ڈیسک: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آجاچکا ہے اور جس کے مطابق عید قرباں 17 جون کو منائی جائے گی۔ عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز فی پانچ کلو 80 روپے اضافے سے 550 روپے کے ہوگئے۔ ادرک 90 روپے مہنگی ہوگئی۔ جس کے بعد فی کلو قیمت 720 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ 

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 3 روپے اور سبز مرچ فی کلو 4 روپے مہنگی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 56 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیسی لیموں کی قیمت میں میں 148 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 392 روپے ہوگئی ہے۔ 

Watch Live Public News