لاہور (پبلک نیوز) جناح اسپتال میں طالبہ کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو جانے والے ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی گئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ میڈیکل کالج کی طالبہ مریم کی اسقاط حمل کے دوران موت ہو گئی تھی۔ ان کو مردہ حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا، جہاں پر ملزمان ان کی نعش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں ان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے دھر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف 302/34 کی دفعات کے تحت تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔