قابل رشک موت، تلاوت کے دوران شہری مسجد میں دم توڑ گیا

death in mosque
کیپشن: death in mosque
سورس: google

ویب  ڈیسک : اردن کی ایک مسجد میں ایک شخص ہاتھوں میں قرآن کریم کو پکڑے تلاوت کرتے اور سجدہ ریز ہوتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ الحاج فرید احمد کی موت کی وائرل ویڈیو نے اردن میں سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کردیا۔ 

واقعہ عمان کے شمال مشرق میں زرقا گورنری میں پیش آیا۔ تلاوت کرتے ہوئے اللہ کے حضور پیش ہونے کے اس منظر کو مسجد میں نصب نگرانی کے کیمروں نے محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں الحاج فرید احمد "ابو فیصل" کی موت کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ وہ آل مکتوم مسجد میں پہلی صف میں سجدے کی حالت میں تھے۔ ان کے ہاتھ میں قرآن پاک کا نسخہ تھا۔ وہ قرآن کریم کی سورتیں تلاوت کر رہے تھے۔

مسجد میں موجود الحاج فرید کے ساتھیوں نے پہلے تو یہ نہیں دیکھا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ لیکن چند منٹ کے بعد انہوں نے غور کیا اور فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جلد ہی دم توڑ گئے۔

مرحوم الحاج فرید کے پوتوں میں سے ایک محمد نے اپنے دادا کے انتقال کی تصدیق کی اور  میڈیا کو بتایا کہ ان کے دادا کی نماز جنازہ المکتوم مسجد میں ادا کی گئی۔ یہ وہی مسجد ہے جس میں ان کا انتقال ہوا تھا۔ محمد نے بتایا کہ ان کے دادا فجر کی نماز سے شام کی نماز تک مسلسل مسجد میں موجود رہتے تھے۔ ان دنوں وہ رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاری کر رہے تھے۔

Watch Live Public News